Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس نے ایک ارب سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سائٹ ایریامیں قائم ارباس گودام پرچھاپہ مارکراسمگل شدہ چھالیہ کی 8500بوریاں ضبط کرلیں ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس شوکت علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سائٹ ایریامیں قائم ارباس نامی ایک گودام میں اسمگل شدہ چھالیہ رکھی ہوئی ہے تاہم ڈائریکٹرجنرل کی ہدایت پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس نے انٹیلی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے سائٹ ایریامیں واقع ارباس نامی گودام پر چھاپہ مارکرایک ارب سے زائد مالیت کی 8500چھالیہ کی بوریاں قبضے میں لے لیں۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ضبط کی جانے والی چھالیہ کی جانچ پڑتال کی اوراس کے دستاویزات طلب کئے تواس امرکاانکشاف ہواکہ ضبط کی جانے والی چھالیہ ایک تواسمگل شدہ ہے جبکہ 60فیصدسے زائد چھالیہ پر (فنگس) پھ±پھ±وندی لگی ہوئی ہے جو انسانی صحت کے لئے مضرہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button