Eham Khabar

جعلی دستاویزات پر کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے پورٹ قاسم سے جعلی دستاویزات پر کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میسرزسمیع امپکس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہم یوسفانی کو اطلاع ملی کہ پورٹ قاسم سے کاسمیٹکس کے کنسائمنٹ کو جعلی پی ایس کیوسی اے کے جعلی (ٹی آرسی )سرٹیفکیٹ کے ذریعے کلیئرکیاجارہاہے جس پرڈائریکٹرکی جانب سے پورٹ قاسم پر تعینات افسران کی کنسائمنٹ کی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ میسرزسمیع امپکس کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لئے غلط بیانی سے کام لیاجبکہ کنسائمنٹ کے پی ایس کیوسی اے کو جعلی (ٹی آرسی)سرٹیفکیٹ جمع کرواکرکنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کنسائمنٹ پورٹ قاسم پر تعینات کسٹمزافسران کی جانب سے کنسائمنٹ کو درست قراردیتے ہوئے کنسائمنٹ کلیئرکرنے کے احکامات جاری کئے تاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کنسائمنٹ کی کلیئرنس آن لائن روک کراس کی جانچ پڑتال کی کنسائمنٹ کی فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں غلط بیانی سے کا م لیتے ہوئے جی دی میں درآمدکئے جانے والے کاسمیٹکس کی اشیاءکاوزن اورمقدارکم ظاہرکی اورپی ایس کیوسی اے کا جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروایاگیاتھا۔ ذرائع کا کہناہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے پی ایس کیوسی اے کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی گئی تو پی ایس کیوسی اے کے افسران کے سرٹیفکیٹ کے اجراءکے لاتعلقی کا اظہارکیاجس پر کسٹمزانٹیلی جنس نے مذکورہ درآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button