Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس نے رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں چارارب سے زائد مالیت کے کنسائمنٹس اوراسمگل اشیاءضبط کیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے رواںمالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر2019میں غیرقانی طورپر کلیئرکئے جانے والے چارارب 82کروڑسے زائد مالیت کے کنسائمنٹس اوراسمگل اشیاءضبط کیںجو گزشتہ چار سال کے زیرتبصرہ مدت میں سب سے زیادہ مالیت کے کنسائمنٹس اوراسمگل اشیاءضبط کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جولائی تادسمبر2019کے دوران153چھاپہ مارکارروائیوں میں 93 کروڑ 71 لاکھ 71 ہزار مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کی گئیں جس میں 77کروڑ28لاکھ74ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی تھی جبکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ انفورسمنٹ نے ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی ہدایات پرمحکمہ کسٹمزسے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کو روک کران کی جانچ پڑتال کی گئی تواس میں بیشترکنسائمنٹس کو مس ڈیکلریشن اورایس آر اوکا غلط استعمال کرکے کلیئرکئے گئے تھے جن کی مالیت 3اب88کروڑ 23لاکھ6ہزاربتائی گئی ہے جبکہ اس میں ایک ارب 50کروڑ74لاکھ61ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی تھی ۔دستاویزا ت مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے مالی سال 2018-19میں جولائی تادسمبر2018کے دوران ایک ارب79کروڑ86لاکھ89لاکھ روپے مالیت کے کنسائمنٹس اوراسمگل اشیاءضبط کی گئیں جس میں 70کروڑ61لاکھ36ہزارکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی،اسی طرح مالی سال 2017-18میں جولائی تادسمبر2017کے دوران چارارب54کروڑ43لاکھ86ہزارمالیت کے کنسائمنٹس اوراسمگل اشیاءضبط کی گئیں جس میں ایک ارب12کروڑ39لاکھ24ہزارکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی،مالی سال 2016-17کے زیرتبصرہ مدت کے دوران چارارب6لاکھ31ہزارکے کنسائمنٹس اوراسمگل اشیاءضبط کی ں جس میں 57کروڑ82لاکھ41ہزارکے ٹیکسزکی چوری ہوئی،جبکہ مالی سال2015-16میں ایک ار75کروڑ 5لاکھ32ہزارکے کنسائمنٹس اوراسمگل اشیاءضبط کی اوراس میں 69 کروڑ 88 لاکھ98ہزارکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر2019کے دوران اسٹیل کوائل کی کلیئرنس کے لئے ایس آراو655کی سہولت کا ناجائزفائدہ اٹھانے والے درآمدکنندگان کی نشاندہی کی جنہوںنے قومی خزانے کو 5کروڑ98لاکھ80ہزارکا نقصان پہنچایاجبکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے ایس آراو678کے غلط استعمال کی نشاندہی کی جس میں 22کروڑ17لاکھ10ہزارکے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کی گئی،علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے یوسف گوٹھ پربس ٹرمینل پر تاریخ کی سب کارروائی کرتے ہوئے 46کروڑ98لاکھ57ہزارمالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیںجس میں 27کروڑ46لاکھ50ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔دستاویزات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے زیرتبصرہ مدت کے دوران سفارتخانوں کے کنسائمنٹس میں اسمگل کی جانے والی ایک کروڑف81لاکھ90ہزارمالیت کے شراب کی اسمگلنگ کو ناکام بنایاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button