Eham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس ، مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ،قومی خزانے کوبھاری نقصان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹس کلیئرنس پر پانچ کروڑ سے زائدمالیت کے ڈیوٹی ٹیکس کی چوری کرنے کی نشاندہی پر میسرزآئی ٹی کام پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے کنٹرانشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق میسرزآئی ٹی کام پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے جرمنی سے موٹرسائیکل کے نمبرپلیٹ 10کنسائمنٹس جون 2021تااگست 2021کے دوران درآمدکئے گئے جس کی کلیئرنگ مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹر خلیل یوسفانی کو شکایات موصول ہوئیںکہ مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری کی گئی ہے جس پر ڈائریکٹرخلیل ابراہیم یوسفانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام نبی کمبوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر توصیف گورچانی کو فوری طورپر کارروائی کی ہدایات جاری کیں تاہم مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہوکہ میسرزآئی ٹی کام پرائیوٹ لمیٹڈنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز سندل ایجنسیزکے ساتھ مل کرکنسائمنٹس کی جی ڈی فائل کرنے کے دوران غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے “ایلومنیم سے بنی گاڑیوں کی پرنٹ شدہ نمبر پلیٹس” ایلومینیم پلیٹس (پولیوریتھین کوٹیڈ)کے بجائے ایلومنیم سے بنی پلیٹس ظاہرکرکے قومی خزانے کو 5کروڑ59لاکھ مالیت کا نقصان پہنچایاتاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے کنسائمنٹس کی غیر قانونی کلیئرنس پر درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف مزید کارروائی کے لئے کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button