Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی کارروائی، اسمگل شدہ گاڑی ضبط

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹریٹ جنرل آف انویسٹی گیشن حیدرآباد کے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ذراٰئع کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل آف انویسٹی گیشن حیدرآباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فیصل سہو کو خفیہ اطلاع ملی کہ راولپنڈی سے کراچی گاڑیوں کی کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر شاہ فیصل سہو نے چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ ہالا ناکہ حیدرآباد پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم چھاپہ مار ٹیم نے جب ایک ٹرالر کو روک کر اس کی تلاشی لی تو ٹرالر میں 2007ماڈل کی لینڈ کروزربرآمد ہوئی جیسے راولپنڈی سے کراچی کے لئے بگ کروایا گیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے دستاویزات طلب کیے تو ڈرائیورنے گاڑی کی کلیرنس کے دستاویزات پیش کئے جس میں الحمد کنٹینرٹرمینل سے کلیئرہونے والی جی ڈی موجود تھی تاہم کسٹمز انٹیلی جنس نے ان دستاویزات کی تصدیق متعلقہ کلکٹریٹ سے کی تو کلکٹریٹ نے ان دستاویزات سے لاتعلقی کااظہارکیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹریٹ جنرل آف انویسٹی گیشن حیدرآبادکی جانب سے اس سے قبل بھی اسی طرح کا ایک کیس پکڑاتھاجس میں متشوبیشی پجیروضبط کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button