Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد،ڈیڑھ کروڑسے زائدمالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادککے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 140کلوگرام منشیات ضبط کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ایف آئی آردرج کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادڈاکٹرصدیق اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ ٹرانسپورٹرکی ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمگلروں کی جانب سے بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرڈاکٹرصدیق اللہ خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹررضانقوی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اوردیگرانٹیلی جنس آفسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے حیدرآبادوسکھرکے علاقوں کی نگرانی شروع کی گئی تاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادکی چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے حیدآبادکے ہاتاری بائی پاس پر لاہورسے کراچی آنے والے ایک ٹرالرکو روک کر اس کی تلاشی لی توکنٹینرمیں غیرملکی فیبرک اورمقامی طورپر تیارکی ہوئی متفرق اشیاءرکھی ہوئی تھیں لیکن کنٹینرسے ساراسامان نکالاگیاتوکنٹینرکے آخرمیں کچھ115 بنڈل برآمدہوئے جن کوکھولاگیاتواس میں 140.2کلوگرام اعلیٰ معیارکی منشیات رکھی ہوئی تھی جس کی مالیت ایک کروڑ68لاکھ42ہزارروپے بتائی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی اورضبط کئے جانے والے سامان کی مجموعی قیمت دوکروڑ93لاکھ39ہزارہے تاہم کسٹمزانٹیلی جنس نے تین ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button