Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد،ایک کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط

حیدآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے رینجرزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد ڈاکٹر صادق اللہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرجمشیدعلی تالپورکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسید محمدرضانقوی اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے رینجرزکے ساتھ مل کرپٹھان گوٹھ پرقائم ایک گودام پر چھاپہ ماروہاں سے ایک کروڑ30لاکھ مالیت کی9ہزارکلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جیسے کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button