Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد، 23کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد نے گذشتہ تین ماہ کے دوران23کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔ذارئع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادڈاکٹرصدیق اللہ خان کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرسید نعیم اخترکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسید محمدرضانقوی ، سپرنٹنڈنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن شفیق علی اوردیگرانٹیلی جنس افسران واہلکاروںپر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جنوری 2020تامارچ2020کے دوران حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں50کارروائیاں کی گئیںجس میں مجموعی طورپر 23 کروڑ 60 لاکھ 30 ہزار مالیت کی اسمگل اشیاءضبط گئیں جبکہ گذشتہ سال زیرتبصرہ مدت کے دوران 15کروڑ67لاکھ48ہزارمالیت کی اسمگل اشیاءضبط کی گئیں تھیں تاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ہدف سے13کروڑ50لاکھ مالیت زائد کی اسمگل اشیاءضبط کی ہیں۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد نے جنوری تامارچ2020کے دوران 50کارروائیوں میں 6 کروڑ87لاکھ13ہزارمالیت کے67887سگریٹ کے ڈنڈے،1کروڑ72لاکھ26ہزارمالیت کی39425کلوگرام چھالیہ، 3 کروڑ 47لاکھ مالیت کا29708کلوگرام کپڑا ،4 کروڑ 29 لاکھ 89 ہزار مالیت کے98364کلوگرام ایرانی ٹائلز،70لاکھ43ہزارمالیت کا انڈین گٹکاضبط کیاہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے مارچ2020کے دوران 23کارروائیوںکے دوران 9کروڑ47لاکھ16ہزارمالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں ۔تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ڈاکٹرصدیق اللہ خان نے کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیںکہ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں68کروڑمالیت کے دیئے گئے ہدف کو حاصل کرنے میں ہرممکن کوشش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button