Anti-Smuggling

کسٹمز انٹیلی جنس حیدرآباد،ایک کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

حیدآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی میں ایک کروڑسے زائد مالیت کے سگریٹ ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائرکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن رشید شیخ کی اسمگلنگ کی بیخ کنی اور اسمگلنگ کے ذریعہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد ڈاکٹر صادق اللہ نے منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاءکی اسمگلنگ کے بھرپور سدباب اور سرکوبی کے لئے موجود تمام میسر وسائل کو بروئے کار کو لاتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جمشید تالپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد سید محمد رضا نقوی کی سربراہی میںدیگرافسران اورعملے پرمشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کو خفیہ اطلاع ملی کہ گوٹھ کنڈو خان مہر یوسف منگریو گوٹھ ضلع عمرکوٹ میں قائم گودام میں اسمگل شدہ سگریٹ کی بھاری مقدار میں موجود ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن(اے ایس او) سید رضا نقوی کی سربراہی تشکیل دی جانے والی چھاپہ مار ٹیم نے پولیس کے ساتھ مل گودام پر چھاپہ ماراتوگودام سے ایک کروڑ17لاکھ20ہزارمالیت کے غیر ملکی سگریٹ کے 200 کارٹن باکس برآمد کئے۔ذرائع کے مطابق برآمدہونے والے سگریٹس کو ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ مار ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button