Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد،لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل ضبط،ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد نے مختلف کارروائیو ں میں لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادڈاکٹرصادق اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے ایڈیشنل ڈائریکٹرسیدنعیم اخترکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسیدمحمدرضانقوی ،انٹیلی جنس آفیسرسیدشفیق علی،اہلکارنوشادخان،غیاس احمدشاہ،عظم علی،محمداختر،مظہربیگ،علیم الدین اورمحمدرمضان پر مشتمل اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کردی انٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے ڈسٹرکٹ بدین میں ایک ہینوآئل ٹینکرکو روک کے ڈرائیورسے دستاویزات طلب تاہم دستایزات کی جانچ پڑتال کی گئی تودستاویزات جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی جس پر کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی ٹیم نے 50ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایک اورکارروائی کے دوران کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ہتری بائی پاس حیدرآباد پر ایک ہینوٹرک کوروک کراس کی جانچ پڑتال کی توٹرک میں ایک فیول ٹینک چھپایاگیاتھا جس میں10ہزارلیٹرایرانی ڈیزل اسمگل کیاجارہاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ اسمگل کیاجانے والا ایرانی ڈیزل سندھ اورپنجاب کے مختلف شہروںمیں سپلائی کیاجاناتھاجیسے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button