Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد،لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل گاڑیاں اورڈیزل ضبط

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل گاڑیاں اورایرانی ڈیزل ضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی اورڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادڈاکٹرصدیق اللہ خان کی جانب سے ڈپٹی کلکٹررضانقوی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اوردیگرانٹیلی جنس افسران پر مشتمل ٹیم کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت نگرانی کی احکامات جاری کئے گئے تاہم مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کی نقل حمل پر نگرانی شروع کردی اوردوران نگرانی کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے پاکستان رینجرکے تعاون سے کندکوٹ کے قریب4گاڑیوں کو روک کران گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ گاڑیوںپر ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے 85لاکھ مالیت کی گاڑیوں ضبط کرلیں۔علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد(سکھرریجن)نے راوں مالی سال میںجولائی تاستمبر2019کے دوران 2کروڑ69لاکھ80ہزارمالیت کی اسمگل اشیاء67ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کیاجبکہ گذشتہ مالی سال کے زیرتبصرہ مدت کے دوران 2کروڑ15لاکھ15ہزارمالیتکی اسمگل اشیاءضبط کیں تھیں۔

 

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Hyderabad seize Smuggle vehicles and Diesel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button