Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کی شراب ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے کامیاب کارروائی کے دوران شراب اورپی وی سی ریسن (PVC Resin)ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادڈاکٹرصادق اللہ خان کوخفیہ اطلاع ملی کہ شراب کی بڑی مقدارکراچی سے ملتان اسمگل کی جاری ہے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجمشیدعلی تالپورکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسید محمدرضانقوی اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کی تاہم کراچی سے ملتان براستہ نیشنل ہائی وے سے جانے والے ٹرک کوروکراس پر موجو دکنٹینرکی تلاشی لی توکنٹینرمیں آگے کی جانب17500کلوگرام پی وی سی ریسن(PVC Resin)کے 700تھیلے رکھے ہوئے تھے جس کی مالیت70لاکھ روپے جبکہ مختلف برانڈکی شراب کی170بوتلیں برآمدہوئیں جن کی مالیت 41لاکھ بتائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے دوملزمان میں شامل ریاض حسین اوراقبال کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button