Anti-Smuggling

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اورکسٹمزانٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی،ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی ہیرون اورآئس ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی اورمیری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی 430کلوگرام ہیروئن اورآئس کرسٹل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل یوسفانی کو اطلاع ملی کہ سمندری راستہ بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرخلیل یوسفانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹرراناتسلیم کو کارروائی کی ہدایا ت جاری کیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف گورچانی ،انٹیلی جنس آفیسرصادق حسین ،عدیل عالم اورلیاقت علی پر مشتمل ٹیم نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے افسران میں شامل کمانڈرسلمان ،لیفٹنٹ کمانڈرعمرن اوردیگرافسران نے گہرے سمندرمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 60کروڑمالیت کی 202کلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن اور228کلوگرام آئس کرسٹل ضبط کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button