Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے ایک کروڑسے زائدمالیت کی چھالیہ ،گاڑیاں اورڈیزل ضبط کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ چھالیہ،گاڑیاں اورایرانی ڈیزل ضبط کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے گزشتہ ہفتے مختلف کارروائیوںکے دوران ایک کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل گاڑیاں ،ایرانی ڈیزل اورچھالیہ ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی میں قائم ایک گودام پرچھاپہ مارکر70لاکھ مالیت کی 4670کلوگرام چھالیہ ضبط کرلی ہے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے گودام پرچھاپہ ماکرچھالیہ کے درآمدی دستاویزات طلب کئے توگودام کے مالک کی جانب سے چھالیہ کے قانونی ہونے کے دستاویزات فراہم نہیں کئے جاسکے جس پر کسٹمزانٹیلی جنس نے چھالیہ ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں ایک اورکارروائی کے دوران کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ایک ڈپمرکوروک کر اس کی تلاشی لی گئی ،توڈپمرمیں ایک ٹنکی رکھی ہوئی تھی جس میں25ہزارلیٹرایرنی ڈیزل کی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ انٹیلی جنس ٹیم نے مزید دوکارروائیوںکے دوران دولگژری گاڑیاں بھی پکڑی ہیں جس کی مالیت 60لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button