Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس، بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ چھالیہ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے جوڈیہ بازارمیں چھاپہ مارکربھاری مقدارمیں چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس یعقوب ماکوکو اطلاع ملی کہ جوڈیہ بازارمیں قائم ایک گودام میں چھالیہ کی بھاری مقدارچھپائی گئی ہے جس پر ڈائریکٹریعقوب ماکونے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم کو گودام پرچھاپہ مارنے کی ہدایات جاری کیں تاہم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جوڈیہ بازارمیں چھاپہ مارکرایک کروڑ44لاکھ80ہزارمالیت کی 18ہزارکلوگرام چھالیہ برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button