Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل ضبط کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس عرفان جاوید کو اطلاع ملی کہ کراچی میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس عرفان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر علی زمان گردیزی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر، سپرنٹنڈنٹ سکندر خانزادہ اور دیگر افسران و اہلکاروں پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نادرن بائی پاس پر گاڑیوں کی نگرانی شروع کی۔ تاہم ایک ٹریلر نمبر NAA-558 کو روک کر جانچ پڑتال کی گئی تو ٹرالر میں ڈیزل موجود تھا، جس پر کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران نے ڈرائیور سے اس کے دستاویزات طلب کئے تاہم ڈرائیور دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ ذرائع نے بتایا کسٹمز انٹیلی جنس نے 57 لاکھ روپے مالیت کا 13 ہزار ایرانی ڈیزل ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Karachi Seize Smuggle Diesel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button