Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے ایک کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل کپڑاضبط کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑسے زائدمالیت کا اسمگل شدہ کپڑاضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس یعقوب ماکوکواطلاع ملی کہ سائٹ ایریا میں قائم گودام میں بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ کپڑاچھپایاگیاہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس یعقوب ماکونے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے لیبراسکوائربابرکانٹاسائٹ ایریامیں قائم گودام پر چھاپہ مارایک کروڑ15لاکھ مالیت کا 6740کلوگرام اسمگل شدہ کپڑابرآمدکرکے ضبط کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button