Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس ، کروڑوں روپے مالیت کا مٹی کا تیل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران اسپرٹ کی آڑمیں اسمگل کیاجانے والا کروروں روپے مالیت کا مٹی کا تیل ضبط کرلیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں اسپرٹ کی آڑمیں مٹی کے تیل کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدنے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو مٹی کے تیل کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت جارہی ہیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرکی سربراہی میںسپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل چھاپہ مارٹیم نے ٹول پلازہ کے قریب حب ریورروڑپر گاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع کی ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران حب ریورروڈپر چھ ٹینکروں کو روک کرڈرائیووں سے اس کے دستاویزات طلب کئے تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم کو کوئٹہ کلکٹریٹ سے کلیئرکئے جانے والے وائٹ اسپرٹ کی گڈزڈیکلریشن دیکھائی جس ۔ذرائع کا کہناہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس نے مزکورہ ٹینکروںمیں موجودوائٹ اسپرٹ کالیب ٹیسٹ کرواایاگیاتوانکشا ف ہواکہ ٹینکروں میں اسپرٹ کے بجائے4کروڑ5لاکھ60ہزارروپے مالیت 2لاکھ45ہزار10لیٹرمٹی کا تیل موجودتھاجو ایران سے اسمگل کیاجارہاتھا ۔واضح رہے کہ مٹی کا تیل صرف حکومت سے منظورشدہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہے درآمدکرسکتی ہیں ۔

 

 

 

 

Customs Intelligence Kerosene oil Smuggle from Iran

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button