Eham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس : بدعنوانی میں ملوث ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے انوسٹرزکے خلاف مقدمات درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)) ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ٹیرف ایریا میں سامان اسمگل کرنے پرمیسرز ملٹی گارمنٹس اینڈ پرنٹ ، میسرز اٹلانٹک ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ ،میسرزایس اے ایچ انٹرپرائززاور میسرز ہومٹیکس انڈسٹریز کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی عبدالرشید شیخ کو اطلاع ملی کہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے سامان کی غیرقانونی منتقلی کررہاہے جس پر ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کراچی خلیل یوسفانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا تسلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر توصیف گورچانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد گاڈ اور دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔جس نے مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ پانچ سال کے دوران درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی جس سے اس امرکی نشاندہی ہوئی کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں مختلف کمپنیاں غیرقانونی سرگرمیوںمیں ملوث ہیں جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے ابتدائی تفتیش میں بتایاکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میںواقع یونٹس ڈیوٹی فری خام مال درآمد کرتے ہیں اوران خام مال سے اشیاءکی تیاری کرنے کے بجائے وہاں تعینات افسران کی ملی بھگت سے مقامی مارکیٹ مٰن فروخت کردیاجاتاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایکپسورٹ پروسینگ زون سے مقامی مارکیٹوں تک سامان کو کچرے کے ڈمپرزمیں کوڑے دان کے نیچے چھپاکرباہرنکالاجاتاہے جس میں ای پی زیڈکے عملے کے ارکان کے سامان ہونے کے شواہدملے میں اورشواہداکھٹے ہونے پر کے ای پی زیڈکے عملے کے ارکان کو جرم میں ساتھ دینے پر گرفتارکیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button