Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس آفیسر نے گودام میں رکھی 9کرروڑسے زائدمالیت کی چھالیہ غائب کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس میں تعینات انٹیلی جنس افسران نے گودام میں رکھی ہوئی 9کروڑسے زائد مالیت کی 94ہزارکلوگرام چھالیہ چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کردی تاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے چھالیہ کی چوری میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں تعینات انٹیلی جنس آفیسرمحموداکبراوراینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں تعینات انٹیلی جنس آفیسرپرویزاحمدزرداری کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاآڈٹ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ انٹیلی جنس آفیسرپرویزاحمدزرداری نے مختلف کارروائیوں میں پکڑی جانے والی 9کروڑسے زائد مالیت 94ہزار13کلوگرام چھالیہ چوری کرکے اس کی جگہ کھجورکی گٹھلیاں اورلکڑی کا برادہ رکھ دیاگیاتھاتاکہ کسی کو اس بات کا شک نہ ہوسکے کہ گودام سے چھالیہ چوری کرلی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں بدعنوانی کی شکایات ملی تھیں جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید نے اسٹیٹ ویئرہاﺅس کے آڈٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کی آڈٹ ٹیم نے تیارکی جانے والی آڈٹ رپورٹ سے اس امرکی نشاندہی ہوئی کہ انٹیلی جنس آفیسرپرویزاحمدزرداری کو پکڑی جانے والی اسمگل چھالیہ اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں رکھنے کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن چھالیہ کی چوری میں ملوث انٹیلی جنس آفیسرپرویزاحمدزرداری نے اعلیٰ آفیسرکی سرپرستی میں9کروڑسے زائدمالیت 93ہزارکلوگرام چھالیہ گودام میں رکھنے کے بجائے مارکیٹ میں فروخت کرکے اس کی جگہ کھجورکی گٹھلیاں اورلکڑی کابرادہ رکھ دیاتھاکیونکہ مذکورہ آفیسر اکیلااتنابڑاکام نہیں کرسکتا۔ذرائع نے بتایاکہ آڈٹ رپورٹ میں اس امرنشاندہی کی گئی ہے کہ اسٹیٹ ویئرہاﺅس کے اسٹاک رجسٹرڈاورآڈٹ ٹیم کی جانب سے ریکارڈکئے گئے بیانات میں اس امرکی تصدیق ہوئی کہ مذکورہ انٹیلی جنس آفیسر نے پکڑی جانے والی اسمگل چھالیہ چوری کی اور گمراہ کرنے کے لئے اس کی جگہ کجھورکی گٹھلیاںاورلکڑی کا برادہ رکھاگیاتھا۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کے اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں تعینات انٹیلی جنس آفیسر محموداکبرکانام بھی ایف آئی آرمیںدرج کرلیاہے جبکہ محموداکبرنے 3فروری 2019کوایک مکتوب اورویڈیولنک سے ڈائریکٹوریٹ کو آگاہ کیاتھاکہ انٹیلی جنس آفیسرپرویزاحمدزرداری 3فروری 2019کو صبح تین بجے چھالیہ کی بوریاں لے کرآیاتھاتاہم وہاں موجودسپاہی آفاق قریشی نے اسٹیٹ ویئرہاﺅس کی اجازت کے بغیربوریاں گودام میں رکھنے سے منع کردیاتھااور بوریاں باہررکھ دیں تھیںتاہم 3فروری کی صبح جب انٹیلی جنس آفیسرمحموداکبرنے اسٹیٹ ویئرہاﺅس آکربوریوںکی جانچ پڑتال کی توبوریوں میںچھالیہ کے بجائے بوریوں کھجورکی گٹھلیاں اورلکڑی کا برادہ موجودتھاانٹیلی جنس آفیسرمحموداکبرکی جانب سے لکھے گئے مکتوب میں تمام ترحقائق سے اعلیٰ افسران اورا ینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کیاتھالیکن کسٹمزانٹیلی جنس نے محموداکبرکوہی چھالیہ کی چوری میں ملوث کرکے اس کے خلاف ایف آئی آردرج کردی ہے جبکہ انٹیلی جنس آفیسرمحموداکبرکی نشاندہی پر اسٹیٹ ویئرہاﺅس کاآڈٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں ۔

 

 

 

Customs Intelligence Officers Remove Rs.90 millions Betel Nuts from State Warehouse

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button