Eham Khabar

کسٹمزآفیسرکی ملی بھگت ،مس ڈیکلریشن کے ذریعے استعمال شدہ مشینری کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انٹرنیشنل کنٹینرپرتعینات کسٹمزآفیسرکی ملی بھگت سے استعمال شدہ مشینری کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی گئی تاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کلیئرکئے جانے والے استعمال شدہ مشینری کے کنسائمنٹس کو روک کرکسٹمزآفیسرمیرحمل خان،درآمدکنندگان میں شامل میسرزسنکواسٹیل ریرول ملزپرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزایم اے امپکس، میسرزفاطمہ ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹ توحیدبرادرزکے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے جبکہ مس ڈیکلریشن میں ملاث مذکورہ ملزمان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔ذرائع کے مطابق میسرزسنکواسٹیل ریرول ملزپرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزایم اے امپکس ،میسرزفاطمہ ٹریڈرزکی جانب سے ساﺅتھ کوریاسے استعمال شدہ مشینری کے چارکنسائمنٹس درآمدکئے گئے جس کی کلیئرنس کسٹمزآفیسرمیرحمل خان اور کلیئرنگ ایجنٹ توحیدبرادرزکی ملی بھگت سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کرواکرقومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچانے کی کوشش کو ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے ناکام بتاتے ہوئے چارایف آئی آرزکا اندراج کرلیاہے۔ذرائع ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس خفیہ اطلاع ملی کے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر استعمال شدہ مشینری کے متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں لاکھوںر وپے کانقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر تعینات کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران نے استعمال شدہ مشینری کے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی تاہممیسرزسنکواسٹیل ریرول ملزپرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزایم اے امپکس، میسرزفاطمہ ٹریدرزاورتوحیدبرادرزکی جانب سے درآمدکئے جانے والے چارکنسائمنٹس کو کسٹمزآفیسرکی جانب سے کلیئرکئے جانے کے بعد کسٹمزانٹیلی جنس آفیسرزنے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کوروک کراس کی دوبارہ جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کنسائمنٹس کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکرکے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 49لاکھ 71ہزار512روپے کا نقصان پہنچایاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد اس امر کا انکشاف ہواکہ کلیئرکئے جانے والے استعمال شدہ مشینری کے کنسائمنٹس میں بیشترآئٹم نئے اوربینڈتھے جبکہ کنسائمنٹس کی درآمدقیمت اوروزن بھی کم ظاہرکیاگیاتھالیکن کسٹمزآفیسرمیرحمل خان نے تمام حقائق کو نظراندازکرتے ہوئے ایگزامنیشن رپورٹ درست تیارکی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button