Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاور،دوکروڑسے زائدمالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کارروائی کے دوران دوکروڑسے زائد مالیت کی ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کے ایک گاڑی کے ذریعے ہیروئن کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجدعلی کی سربراہی میںسپرنٹنڈنٹ مختاراللہ ودیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے شکئی انٹرچینج ضلع نوشہرہ کے قریت ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی اور ناکہ بندی کے دوران ایک ہنڈاسوک نمبرLXH-6396کوروکنے کااشارہ کیاجس پر گاڑی تیزی سے نکل گئی تاہم اس کو پیچھا کیاتاہم اسمگلرفائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑکرفرارہوگیااوربعدازاں گاڑی کی تلاشی لی گئی توگاڑی کی ڈیگی میں رکھے ہوئے ٹائرنے نیچے دوکروڑ42لاکھ روپے مالیت کی 23کلو500گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن برآمدہوئے جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button