Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاورکی کارروائی ،لاکھوں روپے کی ہیروئن ضبط

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک سوزوکی مہران کارمیں ہیروئن کی اسمگل کی کوشش کی جاری ہے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجدعلی کی سربراہی میںسپرنٹنڈنٹ مختاراللہ ودیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے ضلع موشہرہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم چیکنگ کے دوران ناکہ پر آنے والی سوزوکی مہران نمبرLZM-5673کو روکنے کی کوشش کی گئی جیسے ڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے تیزی سے بھگادی جس پر کسٹمزکی ٹیم نے پیچھاکیاتوڈرائیورگاڑی چھوڑکرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے گاڑی کی جانچ پڑتال کی توگاڑی کی پچھلی سیٹ میں8 کلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن برآمدہوئی جس کی مالیت40لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button