Eham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس پشاورکی کارروائی ،منشیات کی اسمگلنگ ناکام

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات قبضے میں لے لی۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کہ بزریعہ کار قبائلی علاقے سے پنجاب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ڈپٹی ڈائریکٹرواجدعلی کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے چوک ضلع نوشہرہ پرناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تہام چیکنگ کے دوران ناکہ پر آنے والی ٹویوٹاکرولانمبرFDT-733کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے تیزی سے بھگادی جس پر کسٹمزکی ٹیم نے پیچھاکیاتوڈرائیورگاڑی چھوڑکرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے گاڑی کی جانچ پڑتال کی توگاڑی کے پچھلے دروازوں میں اعلیٰ معیارکی 18.50کلوگرام چرس کے 16پیکٹس،افیون ایک پیکٹ برآمدکرکے ضبط کرلیاہے ، ضبط کی جانے والی منشیات کی مالیت 19لاکھ روپے ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button