Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی انڈین جیولری ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کرا چی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھو ں روپے مالیت کی انڈین جیولری ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل یوسفانی کو خفیہ اطلاع ملی کہ ڈینسوہال پرقائم ایک گودام میں انڈین جیولری کی بھاری مقدارچھپائی گئی ہے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرراناتسلیم کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرامجدراجپر،سپرنٹنڈنٹ سعیدفاروقی ،انٹیلی جنس آفیسریاورعباس اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ڈینسوہال پر قائم گودام پرچھاپہ مارکرلاکھوں روپے مالیت کی انڈین جیولری قبضہ میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button