Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی 78ٹن چھالیہ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آ ف کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران 16کروڑ91لاکھ مالیت کی چھالیہ ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ سندھ انڈسٹریل اینڈٹریڈنگ اسٹیٹ میں قائم ایک گودام میں اسمگل چھالیہ کی بڑی مقدارچھپائی گئی ہے جس پرڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس عرفان جاوید کی خصوصی ہدایت پر سندھ انڈسٹریل اینڈٹریڈنگ اسٹیٹ میں کارروائی کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمدکوہدایات جاری کی گئیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرکی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرسعادعطاربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزدہ اوردیگر افسران واہلکاروںپرمشتمل ٹیم نے سندھ انڈسٹریل اینڈٹریڈنگ اسٹیٹ میں قائم ایک گودام پر چھاپہ ماراتوگودام سے 16کروڑروپے مالیت کی 78ٹن چھالیہ برآمدہوئی جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے ضبط کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گودام کے مالکان کی نشاندہی ہوگئی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری جلدکرلی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button