Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،مسافربسوں سے کروڑوںسے زائد مالیت کی چھالیہ اور اسمگل اشیاءبرآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مسافربسوں کے ذریعے اسمگل کی جانے والی متفرق اشیاءضبط کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے آنے والی مسافربسوں کے ذریعے متفرق اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ،انٹیلی جنس آفیسرعدنان کفیل، خرم سعیدسے دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے نادرن بائی پاس پر منگوپیرپولیس کی مددسے ناکہ بندی کی تاہم کوئٹہ سے آنے والی دومسافربسوں کوروک کربس ڈرائیوں سے بسوں میں موجودسامان کے دستاویزات طلب کئے گئے جس پر بس ڈرائیورسامان کے دستاویزات مہیانہیں کرسکے جس پر کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے بسوں کی تلاشی لیتواس سے ایک کروڑ36لاکھ مالیت کی 18265کلوگرام چھالیہ برآمداوردیگرمتفرق اشیاءبرآمدہوئیں جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بسوں کی مالیت 70لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے چھالیہ ،دیگراشیاءاوربسوں کوقبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیاہے۔ علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس کی مزکورہ چھاپہ مارٹیم نے مزیدکارروائیوں کے دوران 7کروڑمالیت کی 50ہزارکلوگرام چھالیہ،انڈین گٹکا،کپڑا،ٹائرزاور30ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کرکے گرفتار3ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Betel Nuts Tyre and Mis Goods

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button