Eham Khabar

کپڑے کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کپڑے کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر ایس آاراو1125کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے درآمدکنندہ کی جانب سے کروڑوںروپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔ذرائع کے مطابق میسرزایم اے ٹیکسٹائل کی جانب سے کارٹن بلنڈیڈ فیبرک ،کارٹن پولیسٹر فیبرک ،لیڈیزشرٹنگ اینڈسوٹنگ فیبرک ،کارٹن ،امبرائیڈری ،پولیسٹرامبرائیڈری ،پولیسٹرپیلی،ویلویٹ فیبرک کا کنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس کے لئے ایس آراو1125ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے 31لاکھ مالیت کے ٹیکسزکی چوری کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے اپریزمنٹ ویسٹ کی کلیئرہونے والے کنسائمنٹ کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے نے ایس آراو1125کے تحت کنسائمنٹ کلیئرکروایاجبکہ درآمدکنندہ مذکورہ ایس آراوکی سہولت لینے کااہل نہیں ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے میسرزایم اے ٹیکسٹائل کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کپڑے کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی تواس امرکی نشاندہی ہوئی کہ درآمدکنندہ کی جانب سے جنوری 2019تافروری 2019کے دوران10کروڑ95لاکھ 37ہزارمالیت کے کپڑے کے 13کنسائنمنٹس کی کلیئرنس پر ایس آراو1125کا ناجائز فائدہ اٹھاکرقومی خزانے کو مجموعی طورپر 3کروڑ14لاکھ37ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی ۔

 

 

 

Customs intelligence seize Fabric Consignment Importer wrongly avail SRO 1125

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button