Exclusive Reports

کسٹمز انٹیلی جنس نے ای پی زیڈ رسالپور غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں سگریٹ نکالنے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز رسالپور سے غیر قانونی طور پر 4 کروڑ 13 لاکھ کا سامان نکالے جانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سامان کو ضبط کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی محمد زاہد نے اس سلسلے میں ایف بی آر کو کیس کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے ایک مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق آئی اینڈ آئی کو اطلاع ملی تھی کہ میسرز چائنا پاکستان ٹوبیکو پرائیویٹ لمیٹڈ، جس کا یونٹ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز رسالپور میں قائم ہے، غیر قانونی طور پر ڈیوٹی فری سامان کو نکالنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس اطلاع پر آئی اینڈ آئی کے افسران نے ای پی زیڈکے نمائندوں کے ساتھ مل کر یونٹ کا دورہ کیا اور موجود سامان کا آڈٹ کیا۔ آڈٹ کے دوران پتہ لگا کہ کئی سگریٹس کے تیار کرنے کے لئے جیری فلیور کے 160کین کی سیل توڑ کر اس میں پانی بھرا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ فیکٹری میں موجود خام مال بھی امپورٹ کردہ خام مال سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ آئی اینڈ آئی کے آڈٹ کے دوران جو اشیاءپکڑی گئی ان میں 585.45 کارٹن مختلف اقسام کی سگریٹس، 4,772 کلو ایف سی ٹوبیکو، 518 کلو پرنٹڈ لیمینیٹڈ رول، 45 کلو ٹیئر ٹیپ، 5153 کلو تجارتی سگریٹ فلیور، کسٹمز حکام نے پکڑا ہوا سامان ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے حوالے کردیا ہے۔ پکڑے جانے والے سامان کی مالیت 4 کروڑ 13 لاکھ روپے ہے۔ اس کیس میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Goods of EPZ Resalpur

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button