Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس اورمیری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مشترکہ کارروائی،ڈیڑھ ارب سے زائد کی ہیروئن اورکرسٹل آئس ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی اورمیری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوارن ڈیڑھ ارب سے زائدمالیت کی ہیروئن اورکرسٹل آئس کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے چھ ایرانی ملزمان کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ براستہ سمندربھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ڈائریکٹرنے فوری طورپر میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سے رابطہ کرکے ساری صورت حال سے آگاہ کیااورڈائریکٹوریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹرا مجدحسین راجپر،انٹیلی جنس آفیسرسوہاصدیقی، لیاقت علی ،ارشادعلی،حمیرالدین اوردیگرافسران وعملے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے میری ٹائم سیکورٹی یجنسی کی ٹیم کے ساتھ مل کرگہرے سمندرمیںکارروائی کے دوران ایران سے آنے والی ایک بوٹ روک اس کی تلاشی لی توبوٹ ایک ارب3کروڑ24لاکھ10ہزارمالیت کی 109.25کلوگرام کرسٹل آئس کے چاربیگ،58کروڑ35لاکھ30ہزارمالیت کی 111.15کلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن اور 13 لاکھ 90 ہزار مالیت کی13کلوگرام چرس برآمدہوئی جیسے قبضہ میں لے لیاگیاہے۔ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے گذشتہ سالوں میں ہونے والی سب سے بڑی کارروائی ہے ۔علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے کورنگی کے علاقے میں پی این ٹی کالونی میںایک پلاٹ پر چھاپہ مارکرپانچ کروڑ40لاکھ مالیت کا 27ہزارکلوگرام اسمگل شدہ کپڑاضبط کیاہے جبکہ ایک اورکارروائی کے دوران 70لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ ایرانی کیک ضبط کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button