Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،سٹی ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سٹی ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مارکرتین بوگیوں میں موجودڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ اورغیرملکی سگریٹ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ سٹی اسٹیشن پر بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ چھالیہ چھپائی گئی ہے جس پر ڈائریکٹرعرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطا ربانی ،سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ سمیت دیگرانٹیلی جنس افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے سٹی اسٹیشن پر چھاپہ مارتووہاں پر موجودتین بوگیوں سے ڈیڑھ کروڑروپے سے زائد مالیت کی چھالیہ اورغیرملکی سگریٹ برآمدہوئی جیسے کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button