Customs Intelligence Seize over Rs.66 millions smuggle goods including betel Nuts,Diesel and Indian Gutka

کسٹمزانٹیلی جنس نے ستمبر2019میں مختلف کارروائیوں میں6کروڑسے زائدمالیت کی چھالیہ ،ڈیزل اوراسمگل اشیاءضبط کیں

0
161

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے ستمبر2019کے دوروان مختلف کارروائیوں میں چھ کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءاوراگاڑیاں ضبط کیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے احکامات جاری کئے گئے تاہم ڈائریکٹرعرفان جاویدکی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ،انٹیلی جنس آفیسرعدنان کفیل، خرم سعیدسے دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوںمیںمتعددکاروائیوںکے دوران مجموعی طور پر 6 کروڑ 68 لاکھ 40 ہزار 404روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کی ہیں جس میں 2کروڑ 53لاکھ91ہزار250روپے مالیت کی 33831کلوگرام چھالیہ،4لاکھ 50ہزارمالیت کا 1125کلوگرام اجینوموتو، 68 لاکھ 84 ہزار مالیت کی دواسمگل شدہ گاڑیوں میں شامل ٹویوٹاسرف جیپ،4لاکھ مالیت کے جنریٹر،2لاکھ مالیت کا ایرانی نمک،ایرانی بسکٹ،2لاکھ 32ہزارمالیت کا ایرانی خشک دودھ،4لاکھ50ہزارمالیت کے ایرانی ٹائلز، 9 لاکھ50ہزارمالیت کا غیرملکی کپڑا،9 لاکھ 75ہزارمالیت کا نیٹ کلاتھ،61لاکھ 2ہزار720روپے مالیت کا 48ہزار900لیٹرایرانی ڈیزل،47لاکھ 28ہزار750روپے مالیت کا انڈین سفینہ،ون ٹوون اورجے ایم گٹکاکے لاکھوں پیکٹ،4لاکھ80ہزارکا کپڑا،جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 1کروڑ96لاکھ مالیت کی گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے ضبط کی جانے والی اسمگل اشیاء ،اسمگل گاڑیوں اورچھالیہ پر مجموعی طورپر 5کروڑ4لاکھ49ہزار301روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئیں

LEAVE A REPLY