Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آ ف کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک کروڑ91لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلیں ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں اسمگل اشیاءملک کے دوسرے شہروں میں منتقل کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے کسٹمزہاﺅس کراچی کے قریب قائم پاک انٹرنیشنل گڈزٹرانسپورٹ کے گودام میں چھاپاہواہے جس ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو اسمگل کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزدہ اوردیگر افسران واہلکاروںپرمشتمل ٹیم نے پاک انٹرنیشنل گڈزٹرانسپورٹ کے گودام پر چھاپہ مارتوگودام میں ایک کروڑ91لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءبرآمدہوئیں برآمدہونے والی اسمگل اشیاءمیں 54لاکھ مالیت کے مختلف برانڈکے سگریٹ کے30ہزارپیکٹ،39لاکھ مالیت کے6600پیکٹ مختلف کا شیشہ فیلور،3لاکھ مالیت کا انڈین تارفلٹر، 45لاکھ مالیت 3720کلوگرام غیرملکی کپڑااور50لاکھ مالیت کی 2530کلوگرام چھالیہ ضبط کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button