Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،8کروڑسے زائدمالیت کے اسمگل شدہ اسٹیل کوئل ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ آراینڈڈی نے کامیاب کارروائی کے دوران ہاکس بے پرقائم ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے دوگوداموں پر چھاپہ مارکر8کروڑسے زائد مالیت کے 911ٹن اسمگل شدہ سیکنڈری کوالٹی گلوونائزاسٹیل کوئل ضبط کرتے ہوئے درآمدکنندگان میں شامل میسرزاے ون سٹیل، میسرزرائیل اسٹیل،میسرزنیواعجازانجینئرنگ کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی عرفان جاویدکو خفیہ اطلاع ملی کہ بڑے پیمانے پر اسٹیل کوائل کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پرڈائریکٹرعرفان جاویدکی جانب سے اسٹیل کی اسمگلنگ کوروکنے کےلئے ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمد کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان رفیق،سپرنٹنڈنٹ فخرشاہ اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ہاکس بے پرقائم ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں شامل میسرزکسان گڈزٹرانسپورٹ کمپنی اورمیسرزایم اے چوہدری گڈزٹرانسپورٹ کمپنی کے گوداموں پر چھاپہ ماراتوگوداموں سے اسمگل شدہ اسٹیل کوائل کی بڑی مقدار برآمدہوئی۔ذرائع نے بتایاکسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے گوداموں میں رکھے ہوئے اسٹیل کوائل کے درآمدی دستاویزات طلب کئے توانکشاف ہواکہ گوداموں میں رکھے ہوئے911ٹن سیکنڈری کوالٹی گلوونائزاسٹیل کوئل کے درآمدی دستاویزات مہیانہیں کئے گئے تاہم کسٹمزانٹیلی جنس نے مذکورہ مقدارکے اسٹیل کوائل ضبط کرلئے۔ذرائع نے اسمگل شدہ اسٹیل کوائل کی مالیت8 کروڑ81لاکھ83ہزار391روپے بتائی جبکہ ملزمان کی جانب سے اسٹیل کوائل کی اسمگلنگ پر5کروڑ98لاکھ80ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ تفتیش کے دوران اس امرکاانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان میں شامل میسرزاے ون سٹیل، میسرزرائیل اسٹیل،میسرزنیواعجازانجینئرنگ نے ملی بھگت سے جعلی درآمدی دستاویزات ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام میں جمع کرواکراسٹیل کوائل کی اسمگلنگ کی کوشش کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید نے آراینڈڈی کی ٹیم میں شامل ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمد کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان رفیق،سپرنٹنڈنٹ فخرشاہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کے لئے ہدایات جاری کیں ،واضح رہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ آراینڈڈی میں تعینات ہونے والے نئے افسران کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Smuggle 9110kg Steel Coil

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button