Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،اسمگل شدہ بلٹ پروف گاڑی ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے کامیاب کارروائی کے دوران اسمگل شدہ بلٹ پروف گاڑی ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کواسمگلنگ کی روک تھام کی ہدایا ت جاری کیں جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں تعینات افسران کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیوں کا آغازکیاگیاتاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ طارق روڑکے علاقے میں اسمگلنگ شدہ بلٹ پروف گاڑی موجودہے جس پرسپرنٹنڈنٹ سکندرخانزدہ کی سربراہی میں انٹیلی جنس آفیسرسیدعدنان کفیل اوراہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے طارق روڑکے علاقے کی نگرانی شروع کردی تاہم طارق روڑ کے علاقے میں ایک بغیرنمبرپلٹ کی لینڈکروزرV8کھڑی ہوئی تھی جیسے کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ اسمگل شدہ لینڈکروڑزV8بلٹ پروف ہے جس کی مالیت 4کروڑ50لاکھ بتائی گئی ہے۔علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس نے گذشتہ ہفتے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی اسمگلنگ شدہ گاڑیاں ضبط کیں۔

 

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Smuggle Bulletproof Land Cruiser

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button