Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے مختلف کارروائیوں میں اسمگل گاڑیاں اورڈیزل ضبط کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپےمالیت  کی اسمگل گاڑیاںاورایرانی ڈیزل ضبط کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کیں تاہم ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرارشادشاہ سمیت دیگرانٹیلی جنس افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ناردن بائی پاس پر قائم ایک غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشن پر چھاپہ مارکرلاکھوں روپے مالیت5ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کرلیاہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کاررائیاں کی گئی جس میں میں گلستان جوہر کے علاقے میں کارروائی کرکے اسمگل شدہ گاڑیوں میں شامل ٹویوٹالینڈکروزراورسائٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹویوٹامارک ایکس قبضے میں لےلی ہے۔

 

 

 

 

Customs Intelligence seize Smuggle Cars and Diesel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button