Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی، غیرملکی کپڑے کی بڑی مقدارضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑاضبط کرکے ملزمان میں شامل شاداب گڈزٹرانسپورٹ کمپنی کے زبیراقبال کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرئع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کواطلاع ملی کہ میسرزشاداب گڈزٹرانسپورٹ کے گودام پر غیرملکی کپڑے کی بڑی مقدارچھپائی گئی ہے جس پرایڈیشنل ڈائریکٹرراناتسلیم کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹرامجدراجپرکی سربراہی میں کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے فوری طورپرویسٹ وارف میں قائم میسرزشاداب گڈزٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارتوگودام سے ایک کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑابرآمدہواجیسے کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ضبط کرکے مقدمہ در ج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button