Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی،کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مختلف کارروائیوں میں پانچ کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑاضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعیدکو اطلاع ملی کہ کراچی کے مختلف گوداموںمیں غیرملکی اسمگل شدہ کپڑے کی بڑی مقدارچھپائی گئی ہے جس پر ڈائریکٹرکی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرعمرشفیق کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرامجدراجپراوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گودام پر چھاپہ مارکر 4کروڑ50لاکھ روپے مالیت کا29ہزارکلوگرام سوفہ کلاتھ،پال فیبرک برآمدکرکے قبضہ میں لے لیاہے۔علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے ایک اورکارروائی کرتے ہوئے ماڑی پورمیں قائم جاویدگڈزٹرانسپورٹ کے گودام پر چھاپہ مارکرگودام سے ایک کروڑسے زائد مالیت کا7180کلوگرام سوفہ کلاتھ اورسوٹ کلاتھ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button