Anti-SmugglingUncategorized

کسٹمزانٹیلی جنس نے 3کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اگست 2019کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاء،ڈیزل ضبط کیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن عرفان جاوید نے ایف بی آرکے احکامات پر سختی عمل درآمدکرنے کے لئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران کو ہدایات جاری کیں تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں تعینات افسران میں شامل ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی سربراہی میںڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی،سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ،انٹیلی جنس افسران علی خان،عدنان کفیل،خرم سعیداورحمیرنے اگست2019کے دوران 15مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں مجموعی طورپر3کروڑ27لاکھ91ہزارمالیت کی اسمگل اشیاءمیں شامل 1کروڑ31لاکھ43ہزار 750روپے مالیت کی 17ہزار525کلوگرام چھالیہ،16لاکھ80ہزارمالیت کپڑا،33لاکھ61ہزارمالیت کا25ہزارلیٹراسمگل شدہ ایرانی ڈیزل،75ہزارمالیت کا انڈین گٹکااور1کروڑ78لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں ضبط کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ضبط کی جانے والی مذکورہ اشیاءپر مجموعی طورپر 1کروڑ28لاکھ78ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔

 

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Smuggle Goods worth Rs.32.79 millions in August 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button