Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے مختلف کارروائیوںتین کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین کروڑچھالیہ ،ڈیزل اسمگل گاڑیاںاور انڈین گٹکا ضبط کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کیں گئیںتاہم ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرارشادشاہ سمیت دیگرانٹیلی جنس افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نادرن بائی پاس، جوڈیابازارسمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ46لاکھ28ہزار250مالیت کی 19ہزارکلوگرام چھالیہ،34لاکھ27ہزارمالیت کا 15200لیٹرایرانی ڈیزل،19لاکھ20ہزارمالیت کاانڈین گٹکاقبضہ میںلے کرملزمان کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاہے۔علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی مذکورہ ٹیم نے ویسٹ وارف پر قائم میسرزپاک انٹرنیشنل گڈزٹرانسپورٹ کمپنی کے شیڈ پر چھاپہ مارکروہاں پرپیراسٹامول کے 80تھیلے برآمدکئے جس میں 20لاکھ مالیت کاپیراسٹامول کو خام مال موجودتھاواضح رہے کہ امپورٹ پالیسی کے تحت پیراسٹامول کا خام مال صرف دوائی کمپنیوں کو درآمدکرنے کی اجازات ہوتی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ تفتیش سے اس بات کا انکشاف ہواکہ پیراسٹامول کے تھیلوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے مہرلگی ہوئی تھی ۔

 

 

 

 

 

 

Customs Intelligence seize Smuggle Items including Paracetamol raw Material

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button