Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس:پانچ کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل گاڑیاں اوردیگراشیاءضبط کیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جولائی 2017کے دوران مختلف کارروائیوں میں 5کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل گاڑیاں ،ڈیزل ،گارمنٹس اورموبائل فونز ضبط کئے،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس شوکت علی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن کراچی کی ڈائریکٹرثمینہ تسلیم زہرہ نے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کراچی کے مختلف علاقوںمیں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کروڑ39لاکھ38ہزار785مالیت کے موبائل فونز، 50لاکھ23ہزار600روپے مالیت کاڈیزل،82لاکھ مالیت کاہنوٹرک،3لاکھ 37ہزار737روپے مالیت کے گارمنٹس کے18بیگ ،20لاکھ روپے مالیت کانسان ڈمپرشامل ہے جبکہ اسمگل گاڑیوں کے خلاف کاررائیاں بھی کی گئیں جس میں ٹویوٹامارک ایکس،ٹویوٹاسرف، ٹویوٹاپریمیو،ٹویوٹاایلکس سرف جیپ ،ٹویوٹالینڈکروزر،یوٹوٹاایکزیوضبط کی گئی ہیںجن کی مالیت دوکروڑ43لاکھ16ہزار900روپے مالیت بتائی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے مجموعی طورپر 5کروڑ38لاکھ17ہزاروپے مالیت کی گاڑیاں اوراشیاءضبط کیں جن پر 5کروڑ40لاکھ67ہزارروپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button