Eham Khabar

محکمہ کسٹمز میں الیکٹرانک نیلامی کا نظام متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ کسٹمز میں زائد المیعاد کارگو اور ضبط کئے جانے والی اشیاء، گاڑیوں کے لئے الیکٹرانک نیلامی کا نظام متعارف کروا دیا ہے تاکہ نیلامی کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 809(I)2020 جاری کردیا ہے جس کے ذریعہ کسٹمز قوانین میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ اس سسٹم میں بولی دہندگان کو نیلامی کے لئے رجسٹریشن بھی آن لائن ہوگی۔ جبکہ ایف بی آر کسٹمز نیلامی کے لئے ایک علیحدہ سے پورٹل متعارف کروائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق نیلامی کا خودکار نظام کی مانیٹرنگ آن لائن کی جائے گی تاکہ نیلامی کے نظام کو شفاف بنایا جاسکے۔ ایف بی آر نے نگران کی ذمہ داری کا بھی تعین کردیا ہے۔ نگران کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ ایسے سامان کی نشاندہی کرے جوکہ طویل عرصے پر پورٹ پر پڑے ہوئے ہیں یا کئی عرصے سے بانڈڈ ویئر ہاﺅس میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان اشیاءکی نشاندہی ہونے پر نگران کو آن لائن سسٹم میں اس کی تفصیلات دینا ہوں گی، تاکہ ان اشیاءکی نیلامی کی کارروائی کو شروع کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button