Eham Khabar

اپریزنگ افسران کی معطلی مزید تین ماہ کے لئے بڑھادی گئی

اپریزنگ افسران کی معطلی مزید تین ماہ کے لئے بڑھادی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے بدعنوانی میں ملوث دواپریزنگ آفیسرزکی معطلی میں اضافہ کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمٹ ایسٹ میں تعینات محمدسلیم اختراورماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ایکسپورٹ پورٹ قاسم میں تعینات علی بخش کو بدعنوانیوں میںملوث ہونے کے باعث معطل کیاگیاتھا تاہم دونوں افسران تاحال اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو غلط ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے فیڈرل بورڈآف ریونیونے دونوں افسران کی معطلی میں مزید تین ماہ کا اضافہ کردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button