Eham Khabar

ایس اے پی ٹی ٹرمینل پرکسٹمزافسران اورٹرمینل اسٹاف کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کے واقعات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساﺅتھ ایشیاءپاک ٹرمینل پر کسٹمزافسران اورٹرمینل اسٹاف میںشامل سپروائزراورمزدورطبقہ کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس سے سیمپل کی آڑمیں بھاری مقدارمیں سامان چوری کیاجارہاہے جس کے باعث درآمدکنندگان میں شدید اضطراب کی لہرپائی جارہی ہے اوردرآمدکنندگان کو بھاری نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ذرائع کے مطابق ٹرمینل کی تین ہائی روف نمبرCY-8510،CY-8511اورCY-8512کودرآمدی کنسائمنٹس سے چوری کیاجانے والاسامان ٹرمینل سے باہرلانے کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ درآمدکیاجانے والے سامان شامل لیڈیزانڈرگارمنٹس،منصوعی زیورات،کاسمیٹکس ،پرفیومز،کپڑا،فوڈاسٹف سمیت دیگراشیاءجن کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے ٹرمینل سے باہرلائے جاتے ہیں تاہم سیمپل کے آڑمیں کسٹمزافسران ،ٹرمینل اسٹاف میں شامل سپروائزرزاورٹرمینل کی لیبرمذکورہ ہائی روف میں سامان بھرکر باہرلائے جاتے ہیں جبکہ کسٹمزافسران مبینہ طورپراپنی ذاتی گاڑیوں میں بھی درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری میں اہم کراداکررہے ہیں۔اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندگان کی جانب سے چیف کلکٹرثریابٹ اورکلکٹرایسٹ اورایس اے پی ٹی کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ساﺅتھ ایشیاءپاک ٹرمینل (ایس اے پی ٹی)پر درآمدی کنسائمنٹس سے سیمپل کے نام پر کی جانے والی چوری کا نوٹس لیں اورچوری میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button