Eham Khabar

کسٹمز افسران کی ترقی کے ٹریننگ کورس کے دورانیہ میں کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس سمیت تمام سرکاری ملازمین کے لئے لازمی ٹریننگ جوکہ پروموشن کے لئے ضروری ہے، اس کے دورانیہ میں ایک ماہ کی کمی کردی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایک اعلامیہ کے مطابق سرکاری افسران کے لئے پروموشن سے پہلے نیشنل ٹریننگ کورس اور سینئر مینجمنٹ کورس کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایس ایم سی جس کا دورانیہ 22 ہفتے ہے، اس کو کم کرکے 18 ہفتے کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایم سی کے لئے دورانیہ 16 ہفتہ کردیا گیا ہے جوکہ 20 ہفتے پر مشتمل تھا۔ نئے دورانیہ کا اطلاق این ایم سی اور ایس ایم سی کے ہونے والے نئے کورسز جوکہ 11 ستمبر اور 23 ستمبر سے شروع ہورہے ہیں، پر لاگو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button