Customs Officers Transfer Posting

محکمہ کسٹمز: گریڈ20تاگریڈ22کے افسران کے تبادلے وتقرریاں

0
266

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے گریڈ20تاگریڈ22کے 13افسران کے تبادلے وتقرریاں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ22کے جاویدغنی کو ممبر(کسٹمزپالیسی )کے ساتھ ساتھ ممبرکسٹمز(آپریشن)کی ذمہ داریاں بھی دیدی گئی ہیں جبکہ گریڈ21کے جواداویس آغاکو ممبرایف بی آر،گریڈ20کے محمدسلیم کو کلکٹرایم سی سی اپریزمنٹپشاور،خلیل ابراہیم یوسفانی کوکلکٹرایم سی سی پریونٹیوپشاور، محمدیعقوب ماکوکوکلکٹرایم سی سی پریونٹیوکوئٹہ اورگوادر،عرفان الرحمن کو کلکٹرایم سی سی اپریزمنٹ کوئٹہ اورڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈکوئٹہ،فیاض انورکو کلکٹرایم سی سی پریونٹیوملتان،امتیازاحمدشیخ کلکٹرایم سی سی ایکسپورٹ کراچی اینڈپورٹ قاسم،عرفان جاوید کو ڈائریکٹر،ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی اورگوادر،آصف سعید خان کو چیف ایف بی آراسلام آباد،احسان علی شاہ کو چیف ایف بی آراسلام آباد،افتخاراحمد کوچیف ایف بی آراسلام آباداوررضاکوچیف ایف بی آراسلام آباد کے عہدوں پرتعینات کیاگیاہے۔

LEAVE A REPLY