FBR Transfer & Postings

محکمہ کسٹمز،گریڈ20کے 8افسران کے تبادلے وتقرریاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے گریڈ20کے آٹھ افسران کے تبادلے وتقرریاں کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے عبدالقدیزمیمن کو کلکٹر،کلکٹریٹ آف کسٹمزاپیل کراچی،مس سیمارضابخاری کو کلکٹرایم سی سی گلگت بلتستان کااضافی چارج بھی سنبھالیں گی،محمدجنیدجلیل خان کو کلکٹر،کلکٹریٹ آف کسٹمزاپیل اسلام آباد،ڈاکٹرطاہرقریشی کو کلکٹرایم سی سی گوادر،محمدجمیل ناصرخان کو کلکٹر،ایم سی سی اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ کراچی،عمران احمدچوہدری کو ڈائریکٹر،پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے ساتھ انٹرنل آڈٹ اسلام آبادکو چارج دیاگیاہے۔مس عظمت طاہرکو کلکٹر،ایم سی سی (اے آئی آئی اے)لاہور،باسط مقصودعباسی کو کلکٹرایم سی سی انفورسمنٹ اینڈکمپلائنس لاہورکے عہدوں پر تعینات کیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button