Exclusive Reports

کسٹمزافسران کاکرپشن کو ختم کرنے والے اقدامات کے خلاف اعلان جنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمزکے اپریزنگ آفیسرزنے چیف کلکٹراپریزمنٹ ساﺅتھ عبدالرشید شیخ کے کرپشن کے خاتمہ کے لئے کیے جانے والے اقدامات احتجاجاً کام بندکردیاہے۔ محکمہ کسٹمزنے ادارے سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے بڑے پیمانے پرکارروائی شروع کررکھی ہے جس سے کچھ مخصوص عناصران اقدامات سے خوش نہیں ہیں۔ پرنسپل اپریزرز اوراپریزنگ آفیسرزکا کہناہے کہ وہ چیف کلکٹرکے زبانی احکامات کوماننے کے لئے تیارنہیں ہیں اوروہ صرف کسٹمزقوانین کے مطابق کام کریں گے ،البتہ زمینی حقائق کچھ اورہیں،ایک کسٹمزآفیسرکاکہناہے کہ چیف کلکٹراسسمنٹ کے کام میں مسلسل مداخلت کررہے ہیں اورزبانی احکامات جاری کررہے ہیں تاہم حال ہی میں چیف کلکٹرنے یہ حکم جاری کیاکہ 90 فیصد گڈز ڈیکلریشن کو بغیرایگزامیشن کلیئرکردیاجائے جبکہ دوسری جانب عبدالرشیدشیخ نے جمعہ کو اپریزمنٹ ویسٹ کے اسسمنٹ ہال کا دورہ کیااورٹیکس پیئر کو بلاجوازپریشان کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک آفیسرکاتبادلہ کردیا۔محکمہ کسٹمزمیں کرپشن کی داستان کوئی نئی نہیں ہے۔فنانس منسٹرکی جانب سے قائم کردہ ٹیکس ریفارم کمیشن نے اپنی رپورٹ میں اس ادراے میں کرپشن کی ہوشربا داستان رقم کی ہے اوراسی طرح وفاقی ٹیکس محتسب کی ایک رپورٹ میں یہ کہاگیاہے کہ کسٹمزمیں کوئی بھی کابغیرپیسوں کے نہیںہوتا۔چیف کلکٹرساﺅتھ عبدالرشیدشیخ کے لیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے کسٹمزمیںکھلبلی مچ گئی ہے جس کے وجہ سے افسران ہڑتال پر چلے گئے ہیںالبتہ ایف بی آراورمنسٹری آف کامرس اس عہدکے ساتھ کام کررہے ہیں کہ سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے تاکہ ملک میں ہونے والے تجارتی خسارے کو کم سے کم کیاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button