Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ پر کھپیوں کے خلاف آپریشن مزیدسخت،ایک کروڑمالیت کی الیکٹرونک اشیاءضبط کرلیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمزافسران نے شارجہ سے آنے والے مسافروں کے ایک کروڑروپے مالیت کی الیکٹرونکس اشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ کلکٹرندیم میمن کی جانب سے کھپیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید سخت کرنے اورعدم برداشت کی پالیسی کے باعث کراچی ایئروپورٹ پر خاص طورپر متحدہ عرب امارات سے آنے والی تمام پروازوں کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس پر کراچی ایئرپورٹ پر تعینات افسران سختی سے عمل درآمدکررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاونج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ائر عریبیہ کی پرواز G9542 پر شارجہ سے کراچی آنے والے دو پاکستانی مسافروں معیز علی اور کاشف بٹ کو روک کر ان کے ہمراہ سوٹ کیسز کی اسکیئنگ کی تو ان کے سوٹ کیسز میں موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک اشیاءکی نشاندھی ہوئی جس پر مسافروں کے سامان کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافروں کی موجودگی میں مکمل ایگزامینیشن کی گئی جس کے نتیجہ میں بھاری تعداد میں موبائل فونز ،موبائل ٹیبلیٹ، ایپل برانڈ اسمارٹ واچز ،اسمارٹ ریسٹ بینڈ اور فوڈ اسٹف برآمد ہوئیں جن کی کل ایک کروڑروپے بتائی گئی ہے جبکہ برآمد شدہ اشیاءپر 52لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزعائد ہوتے ہیں،محکمہ کسٹمزنے سامان کو ضبط کرکے دونوں مسافروں کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے، علاوہ ازیں انٹرنیشنل ڈپارچر لاونج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے کراچی سے دبئی بذریعہ امارات ائر لائن جانے والے مسافر کے سامان سے بھاری تعداد میں کپڑا برآمد کر کے ضبط کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button