Eham Khabar

دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ایوب نے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران کی جانب سے دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ میںملوث ملزم نہ ملنے پرملزم کے بھائی کو گرفتارکرلیاگیاتھا جبکہ ملزم ایوب کی جانب سے گذشتہ روزضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ایوب کی جانب سے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کسٹمزکورٹ میں دائرکی گئی تھی جس کی پیروی ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکلاءمیں شامل صدیق ضیاءاورانیل ضیاءایڈوکیٹ کی جانب سے کی گئی تاہم وکیل کی جانب سے عدالت میں دلائل پیش کئے گئے جس کی بنیادپر عدالت نے ملزم ایوب کو 9دسمبر2019تک ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت قبل ازگرفتاری دیدی ہے۔

 

 

 

 

 

Customs Special Court Grant Bail Before Arrest to Accuse Person Mr. Ayub Involve in Smuggling of Explosive Material/Fireworks

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button